خبرنامہ پاکستان

ترک صدر کی ایوان صدر آمد‘ممنون حسین نے خود دروازے پر آکر استقبال کیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان کا ایوان صدر آمد پر صدر ممنون حسین نے خود مرکزی دروازے پر آکر استقبال کیا اور روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے ان کو گلدستے پیش کیے ۔بدھ کو صدر ممنون حسین نے ایوان صدر آمد پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا،روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کیے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروٖ غ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ترک وزیرخارجہ،صدارتی ترجمان،ترک سفیر،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔