خبرنامہ پاکستان

ترک وزیرخارجہ کا وزیراعظم اورپاکستانی عوام کا شکریہ

انقرہ: (آئی این پی) ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے پر پاکستان عوام اور وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور ترک حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہاری یکجہتی کرتے ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔