خبرنامہ پاکستان

تشدد کا شکار کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کا طبی معائنہ مکمل

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا شکار ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کا پمزہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں پمزہسپتال کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے طیبہ کاطبی معائنہ مکمل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم کے علاوہ ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ، برن سرجن ڈاکٹر طارق، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمید اور جنرل سرجن ڈاکٹر ایس ایچ وقار بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے۔ ڈاکٹرز نے طیبہ کا ڈی این اے اور پیٹھ پر جلنے کے نشانات کے نمونے بھی لئے، اس کے علاوہ طیبہ کے والد اعظم، والدہ اور بھائی زین کے بھی ڈی این اے کے نمونے لیے گئے۔ طبی معائنے کے بعد طیبہ کوہسپتال سے واپس ویمن کرائسز سینٹر بھیج دیا گیا۔ قبل ازیں طیبہ کو ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس نفری نے سخت سیکیورٹی میں پمز ہسپتال پہنچایا تو اس موقع پر کم سن گھریلو ملازمہ کی ساتھ ان کی والدہ بھی موجود تھیں۔