خبرنامہ پاکستان

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے جوائنٹ سکیورٹی کمیٹی تشکیل

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے جوائنٹ سکیورٹی کمیٹی تشکیل
پشاور:(ملت آن لائن) دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے جوائنٹ سکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری تعلیم، آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی مردان اور ڈی آئی جی آپریشن شامل ہیں۔ جوائنٹ کمیٹی صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی تعلیمی اداروں کیلئے جاری کئے گئے ایس او پیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق کمیٹی کو 7 یوم میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے سنٹرل پولیس آفس ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں مزید سکیورٹی انتظامات بہتر بنائے جائیں گے۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کے مطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی پیشرفت کی توقع ہے۔