خبرنامہ پاکستان

تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجاؤں گی: ملالہ یوسفزئی

تعلیم مکمل کرنے

تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجاؤں گی: ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہےکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجائیں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل واپس آجاؤں گی۔ اپنا ملک نہیں چھوڑنا چاہتی تھی، علاج کیلئے باہر جانا پڑا،ملالہ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا ہے، صرف تعلیم پر توجہ ہے۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان بہتر ہورہا ہے، اگلے سال کا پی ایس ایل مزید اچھا ہوگا۔ ملالہ یوسف زئی کا پاکستان واپسی پر جیو نیوز کو سب سے پہلا انٹرویو آج شام 7 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں پاکستان میں ہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں: الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور:(ملت آن لائن) الیکشن کمشنر پنجاب کا کہبنا ہے کہ انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو منجمد کردی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر کام جاری ہے۔ 26 مارچ سے فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں جو 24 اپریل تک آویزاں رہیں گی انہوں نے کہا کہ فہرستوں میں اضافہ، تبدیلی اور درستگی ہوسکتی ہے۔ ووٹرز فارم پر کر کے انہیں ڈسپلے سنٹرز میں جمع کروائیں۔ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو منجمد کر دی جائیں گی۔ انتخابی عملے کی تربیت 2 اپریل سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2018 کے لیے شہریوں کو ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کے لیے آخری ہدایت جاری کرچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری اپنے ووٹ کا اندراج، کسی غیر متعلقہ یا فوت شدہ شخص کے ووٹ کا اخراج یا کوائف کی درستگی کروا سکتے ہیں۔ ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 15، اخراج کے لیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کیا جاسکتا ہے۔