خبرنامہ پاکستان

تلور کا شکار: شاہی خاندان و دیگر کو لائسنس جاری

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وفاقی حکومت نے دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت شاہی خاندان اور دیگر اعلیٰ حکام کو عالمی سطح پر نایاب قرار دیئے گئے پرندے تلور کے شکار کیلئے لائسنس جاری کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دبئی کے معززین کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکار کیلئے خصوصی اجازت دی ہے ۔ دبئی کے معززین 10 دن میں 100 تلور شکار کرنے کے مجاز ہوں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے قدرتی حیات کے تحفظ کیلئے کئی عالمی معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں ۔ معاہدوں کے تحت پاکستان میں تلور کے شکار پر بھی پابندی ہے ، تاہم حکومت تلور کے شکار کیلئے عرب شہزادوں کو خصوصی طور پر اجازت نامے جاری کرتی ہے۔