خبرنامہ پاکستان

’تمام امیدوار نتائج کو تسلیم کریں‘

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوئے ہیں تاہم تمام انتخابی امیدوار نتائج کو تسلیم کریں۔

وفاق دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دھاندلی کے حوالے سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔