خبرنامہ پاکستان

تنگی ڈیم کی تعمیر کے لئے واپڈا اور یو ایس ایڈ کےدرمیان معاہدہ پردستخط

اسلام آباد: (ملت+آئی ا ین پی) تنگی ڈیم کی تعمیر کے لئے واپڈا اور یو ایس ایڈ کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوگئے‘ چیئرمین واپڈا مزمل حسین اور یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گروکے نے دستخط کئے‘ یو ایس ایڈ کرم تنگی ڈیم منصوبے کے لئے 8کروڑ 10لاکھ ڈالر دے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے 16ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہوگی اور 18میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی یو ایس ایڈ توانائی کے شعبے پر 53 ارب دس کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔ یو ایس ایڈ کی معاونت سے دو ہزار چار سو دس میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی۔ ایک ہزار تیرہ میگا واٹ کے نئے اور ایک ہزار 44 میگا واٹ کے منصوبوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف مہمان خصوصی تھے۔ (ن غ)