خبرنامہ پاکستان

توانائی کے منصوبوں کی تعمیر ملک کی اہم ضرورت:نعیم

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تعمیر ملک کی اہم ضرورت ہے،مگر اس حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کا ٹریک ریکارڈ انتہائی خراب ہے،پانامہ لیکس پر قوم کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے وزیر اعظم دھڑا دھڑ فیتے کاٹ رہے ہیں،بدھ کو وزیر اعظم کی طرف سے چشمہ جوہری بجلی گھر تھری کے افتتاح کے موقع پر خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نے جن منصوبوں کے فیتے کاٹے ان میں سے بیشتر ناکام ہوئے،نندی پور، قائد اعظم سولر پارک, گڈانی پاور پراجیکٹ سمیت بیشتر منصوبے اشتہارات سے آگے نہ بڑھے،وزیر اعظم اور انکے بھائی چھ ماہ, ایک سال اور دو سال میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے نعرے بھی لگایا کرتے،پانامہ پر بھی وزیر اعظم پارلیمان میں دیے گئے بیان کو سیاسی کہہ کر مکر گئے ،قوم پریشان ہے کہ وزیر اعظم نے آج جو دعوے کئے وہ حقیقی ہیں یا “سیاسی۔،پانامہ کا تسلی بخش جواب دیے بغیر وزیر اعظم کا گرداب سے نکلنا ناممکن ہے۔قوم کو کسی بھی جھوٹے وعدے اور کھوکھلے نعرے میں مزید کوئی دلچسپی نہیں(ع ع)