خبرنامہ پاکستان

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کےخلاف سماعت 19 فروری تک ملتوی

توہین عدالت

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کےخلاف سماعت 19 فروری تک ملتوی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لیے 19 فروری تک مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
طلال چوہدری نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ جس وکیل نے آج آنا تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نیا وکیل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ 6 فروری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
یاد رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔