خبرنامہ پاکستان

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کے وکیل کی مزید مہلت کی استدعا

توہین عدالت

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کے وکیل کی مزید مہلت کی استدعا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ گزشتہ سماعت میں طلال چوہدری نے عدالت سے کہا تھا کہ جس وکیل نے آج آنا تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نیا وکیل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ خیال رہے کہ طلال چوہدری کے کیس کی پیروی معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر کر رہی تھیں جو گزشتہ ہفتے اچانک دل کا دوررہ پڑنے کے باعث چل بسی تھیں۔ عاصمہ جہانگیر کی وفات کے بعد طلال چوہدی کے کیس کی پیروی وکیل کامران مرتضیٰ کر رہے ہیں تاہم انہوں نے آج عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر طلال چوہدری نے وقت مانگا تھا جو ہم نے دیا، آج آپ کو تیاری کر کے آنا چاہیئے تھا۔ طلال چوہدری کے وکیل نے مزید 10 دن کی مہلت طلب کی تاہم عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ایک ہفتے کا وقت دیا اور کیس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔