خبرنامہ پاکستان

توہین عدالت کی درخواست: نوازشریف سمیت 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری

لاہور(ملت آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سابق وزیراعظم سمیت 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت عالیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جسے سول سوسائٹی کی جانب سے درخواست قرار دیا جارہا ہے۔

جب کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے جی ٹی روڈ ریلی کے دوران سپریم کورٹ سمیت دیگر اداروں کے خلاف بیانات دیئے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

سعد رفیق، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، راناثنااللہ، عابد شیر علی، آصف کرمانی اور دانیال عزیز کو بھی نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید کی عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی جس کےبعد عدالت نے میاں نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا۔
نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر سپریم کورٹ میں چیلنج

عدالت کی جانب سے جن 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں خواجہ سعد رفیق، دانیال عزیز، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف، طلال چوہدری، آصف کرمانی، عابد شیر علی، اسحاق ڈار سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ چیرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید کی عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی جس کےبعد عدالت نے میاں نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا۔
نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر سپریم کورٹ میں چیلنج

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔