خبرنامہ پاکستان

تکنیکی خرابی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور موبائل سروس متاثر

لاہور: (ملت+اے پی پی) اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت چاروں صوبوں کے زیادہ ترعلاقوں میں رابطے منقطع ہونے سے صارفین شدید پریشان ہو گئے۔ دفاتر میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر رہی۔ اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق نارتھ اور ساؤتھ کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ اور لینڈلائن سروسز کو نقصان پہنچا ہے۔ اندرون پنجاب ، سندھ کے کئی اضلاع جبکہ بلوچستان میں خضدار ، اتھل، حب اور سوراب کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا۔