خبرنامہ پاکستان

تھانوں میں لوگ قتل ہو رہے ہیں،پنجاب حکومت کہاں ہے ؟‘ چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تھانوں میں لوگ قتل ہو رہے ہیں پنجاب حکومت کہاں ہے ؟‘اقتدار پرست حکمرانوں نے ملک کو نئے مسائل کا تحفہ دیا ہے ‘بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا نعرہ لگانیوالے حکمران کہاں ہے ؟قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر نیوالے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ‘تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے ۔تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نوانکوٹ تھانہ میں زیر حر است شخص کا قتل کسی دہشت گردی سے کم نہیں تھانے جہاں لوگوں کا انصاف کی توقع ہوتی ہے وہاں انکے قتل ہو رہا ہے کہاں بتائے انکی حکومت کہاں ہے ؟ (ن) لیگ والے اقتدار میں آنے سے پہلے پنجابی فلموں کے ہیرو جیسی بڑھکیں مارتے رہے ہیں مگر اقتدار میں آنے کے بعد انکا انداز سیاست تبدیل ہو چکا ہے اور جن لوگوں کو (ن) لیگ نشانہ عبرت بنانے کاوعدہ کرتی رہی ہے آج ان سے ایک اور ڈیل کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ماضی کی طرح اب بھی اپنے اقتدار کو بچانے کی ترجیح دی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں جمہو ریت کی مضبوطی ممکن نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا نعرہ لگاتے رہے مگر آج ملک میں پھر بدترین لوڈشیڈ نگ گرمیوں سے پہلے ہی شروع ہو چکی ہے مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور قوم سے ماضی کے وعدے پورے کر نے کی بجائے نئے وعدے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی ناکام پالیسوں سے لگتا ہے یہ سو سال بھی اقتدار میں رہیں تو بجلی کے بحران کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔