خبرنامہ پاکستان

تیل کے شعبے سے ٹیکس وصولی میں نوماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر

ٹیکس دہندگان

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9کے دوران تیل کے شعبے سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق جولائی 2017ء مارچ 2018ء کے دوران اس شعبے سے 108 ارب 40کروڑ روپے کے ٹیکس جمع کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 78ارب 60کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 47 فیصد سے زائد کی وصولی ہوئی ہے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 89ارب 24کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔