خبرنامہ پاکستان

تین ارکان پنجاب اسمبلی جوش دکھا کر خاموش

تین ارکان پنجاب اسمبلی جوش دکھا کر خاموش
لاہور:(ملت آن لائن) پہلے دکھایا جوش اور پھر ہو گئے خاموش۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفوں کا انتظار ہی کرتے رہے مگر کوئی نہ آیا۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں مستعفی ہونے کے دعویداروں نے چپ سادھ لی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کہتے ہیں، اب تک کسی رکن کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ مستعفی ہونے والوں میں ایم پی ایز میں حکمران جماعت کے پیر نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب تک معزز رکن خود آ کر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا، اس کا استعفیٰ قبول نہیں ہو گا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر دیا گیا استعفیٰ قبول کر کے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔