خبرنامہ پاکستان

جائیداد کی خاطر 10 سال کے لڑکے کی 21 سالہ خاتون سے شادی

جائیداد کی خاطر 10 سال کے لڑکے کی 21 سالہ خاتون سے شادی

گوجرانوالا:(ملت آن لائن) پنڈی بھٹیاں میں جائیداد کے لیے 10 سالہ نابالغ لڑکے کی 21 سال کی لڑکی سے شادی کردی گئی۔ پنڈی بھٹیاں میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی جہاں ایک ہی خاندان نے جائیداد کی خاطر 10 سال کے نابالغ بچے سے 21 سال کی خاتون کی شادی کردی، دونوں آپس میں کزن ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں مرزا بھنگسیکا میں پیش آیا جہاں بھائیوں نے گھر کی جائیداد گھر تک محدود رکھنے کے لیے اپنی بہن 21 سالہ مہوش کی شادی نابالغ لڑکے 10 سالہ اللہ دتہ سے کرادی۔اہل علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ اللہ دتہ کو 21 سالہ مہوش سے بیاہنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دنیا میں آج سال کا مختصرترین دن اور طویل ترین رات

کراچی:(ملت آن لائن) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔ پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔ کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔