خبرنامہ پاکستان

جاتی امراء میں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم بھی شریک

جاتی امراء میں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم بھی شریک
لاہور:(ملت آن لائن) جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزرا برجیس طاہر، رانا تنویر، مریم اورنگ زیب شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نا اہل شخص کی پارٹی صدارت کے خلاف پیپلز پارٹی کے بل پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضر لیگی ارکان کے خلاف کارروائی کرنے یا کرنے کا فیصلہ کیا جایئگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال، نیب کیسز، سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوگی۔