خبرنامہ پاکستان

جانےکی باتیں جانے دو، گوجرانوالہ میں بھی بینرزآویزاں

گوجرانوالہ: (اے پی پی) شہر بھر میں جنرل راحیل شریف کے نہ جانے کی باتوں والے بینرز آویزاں کر دیے گئے ، بینرز مختلف چوکوں ، چوراہوں اور جی ٹی روڈ پر لگائے گے ہیں ۔ ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سے گوجرانوالہ شہر کے مختلف چوکوں ، چوراہوں، جی ٹی روڈ ، جنرل بس سٹینڈ سمیت بازاروں میں آرمی جنرل راحیل شریف کے نہ جانے والے بینرز لگائے ہیں ۔ بینرز پر واضح لکھا ہوا ہے کہ جنرل راحیل قوم کے میسحا ہیں ، قوم کو آپ کی ضرورت ہے ، جانے کی بات جانے دو ۔ یہ بینرز ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر صدر کا نام بھی لکھا ہوا ہے ۔