خبرنامہ پاکستان

جاوید ہاشمی نے سازش بے نقاب کردی: طلال چوہدری

جاوید ہاشمی نے سازش بے نقاب کردی: طلال چوہدری
ملتان: (ملت آن لائن) عابد شیر علی کا کہنا ہے عمران خان نوازشریف سے خوفزدہ ہیں، دھرنوں کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے وزراء کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں، پرویز خٹک اور شہباز شریف کا موازنہ کر لیں۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے اداروں کا احترام کر کے عہدہ چھوڑا، بیرونی طاقتیں چاہتی ہیں پاکستان میں انتشار پھیلے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو پاکستان کی خیر خواہی پر سزا دی گئی، 2018 میں عوام شیر پر مہر لگا کر جزا اور سزا کا فیصلہ کریں گے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا مشرف سے کس نے کہہ دیا 2018 میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، عمران خان پاکستان میں یورپ کے درس دیتے ہیں اور اپنے ملک میں انتشار چاہتے ہیں، آئندہ خیبرپختونخوا میں شیروں کا راج ہوگا۔ انہوں نے کہا عمران خان امپائر کی باتیں کرتے تھے لیکن جاوید ہاشمی نے انکی سازش کو بے نقاب کیا، عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے بلکہ ہر انتخابات میں روتے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا ایان علی کو میں نے نہیں پکڑا، ان کے پاس سے ڈالر نکلے۔