خبرنامہ پاکستان

جاوید ہاشمی کو واپس لینا تھا تو پھر چوہدری برادران کو کیوں نہیں

جاوید ہاشمی کو واپس لینا تھا تو پھر چوہدری برادران کو کیوں نہیں
اسلام آباد(ملت آن لائن)جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت اور نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے دھرنےکے بعد سے ہی نہ صرف ن لیگ کی اہم قیادت سے رابطے میں تھے بلکہ ان کے الیکشن سے لے کردیگر معاملات میں بھی ان کو ن لیگ کی سپورٹ مل رہی تھی اور جاوید ہاشمی کے ساتھ رابطے میں رہنے والی اہم ن لیگی قیادت نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ان کی باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اور دیگر معاملات کے حوالے سے الیکشن سے پہلے سب کچھ کیا جائے گا۔ جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے ن لیگ کے اندر ایک بڑا گروپ ناراض نظر آرہا ہے اور اس گروپ کے اہم رہنمائوں نے تو نجی محفل میں یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ اگر جاوید ہاشمی کو ہی واپس لینا تھا تو پھر چوہدری برادران کے ساتھ ایسے کیا اختلافات تھے کہ ان کو واپس نہیں لیا گیا اور غوث علی شاہ و دیگر لیگی رہنمائوں کا کیا قصور تھا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے اہم رہنمائوں کو اعتماد میں لینا بھی گوارہ نہ کیا گیا۔ن لیگ کے کسی بھی اجلاس میں بات کی گئی اور نہ ہی ن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کو اعتماد میں لیا گیا۔
جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے ن لیگ کے اندر ایک بڑا گروپ ناراض نظر آرہا ہے اور اس گروپ کے اہم رہنمائوں نے تو نجی محفل میں یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ اگر جاوید ہاشمی کو ہی واپس لینا تھا تو پھر چوہدری برادران کے ساتھ ایسے کیا اختلافات تھے کہ ان کو واپس نہیں لیا گیا اور غوث علی شاہ و دیگر لیگی رہنمائوں کا کیا قصور تھا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے اہم رہنمائوں کو اعتماد میں لینا بھی گوارہ نہ کیا گیا۔