خبرنامہ پاکستان

جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار

جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار
ملتان:(ملت آن لائن) سیںئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے، تاہم وہ اور ان کا ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی نئی گاڑی میں لاہور سے واپس ملتان جا رہے تھے کہ مخدوم رشید کے قریب اچانک ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی لیکن جاوید ہاشمی اور ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔