خبرنامہ پاکستان

جاوید ہاشمی کے بعد تو لائن ہی لگ گئی

جاوید ہاشمی کے بعد تو لائن ہی لگ گئی
اسلام آباد(ملت آن لائن) غوث علی شاہ کی مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان، مریم نواز کا ٹیلیفونک رابطہ، نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے بعد امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے بعد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کی ن لیگ میں واپسی ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے مریم نواز کا جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی میں کلیدی کردار ہے جبکہ غوث علی شاہ سے بھی ان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔