خبرنامہ پاکستان

جاپان پاکستان کااہم دوست اورشراکت دارہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد:(اے پی پی)مشیرامورخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان کا اہم دوست اورترقیاتی شراکت دارہے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے تعمیری اوراعتماد پرمبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیزسے جاپان کے ڈائریکٹرجنرل اورڈپٹی نمائندہ خصوصی برائے جنوب اورمغربی ایشیاءنے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ پاکستان جاپان کو اہم دوست اورترقی کا پارٹنرسمجھتا ہے پاکستان تمام ہمسایوں سے تعمیری اوراعتماد پرمبنی تعلقات کا خواہش مند ہے ،پاکستان افغان مصالحتی عمل میں بھی کردارادا کررہا ہے۔ مشیرخارجہ نے خطے میں پرامن پڑوس اورعدم مداخلت کی وزیراعظم کی پالیسی پرروشنی ڈالی دونوں جاپانی نمائندوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے انہوں نے دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پرزوردیا اورخطے میں امن اوراستحکام کی پاکستان کی پالیسی کوسراہا۔