خبرنامہ پاکستان

جب تک آبادی کا پتا نہیں چلے گا مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں ہوسکتی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن قومی اسمبلی اسدعمر نے مردم شماری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے جب تک آبادی کا پتا نہیں چلے گا مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں ہوسکتی ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کرانے کا حکومتی اقدام خوش آئند ہے ، مردم شماری سے ملک کی موجودہ آبادی کا پتا چلے گا تب ہی مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے ، مردم شماری کے تحت ہی وفاق چاروں صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پورم قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں ، عدالت عظمیٰ سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع ہے ، پانامہ کیس میں جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔ (ار)