خبرنامہ پاکستان

جب تک ادارےانصاف نہیں دینگے میں سڑکوں پررہوں گا:عمران

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق کون سے نئے انکشافات ہوئے ہیں جو میرے خلاف ریفرنس قبول کیا گیا ہے؟میرے تو تمام اثاثہ جات ڈیکلیئر ہیں ۔سارے پاکستان کو پتہ ہے کہ نواز کے اربوں کے اثاثے پکڑے گئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس نے ملکی اداروں کو چیلنج کیا ہے ،لندن میں مریم کی اربوں کی پراپرٹی ہے ۔انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ مساوی قانون ہو۔یہ کیسے ہوسکتاکہ سابق وزیراعظم گیلانی کیلئے اور قانون ہو جبکہ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے مختلف قانون ہو۔کیا شریف خاندان کو ئی منفرد مخلوق آئی ہوئی ہے جو قانون سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہاسسپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ،2013میں بھی فیصلوں کا احترام کیا اب بھی اسکے فیصلے کو قبول کروں گا۔عمران خان نے کہا جو شخص اپنی حلال کی کمائی ملک میں لے آئے وہ نااہل ہو جائے اور جو شخص بطور وزیراعظم پاکستان کی کمائی ملک سے باہر لے جائے ،منی لانڈرنگ کرے وہ اپنے منصب پر قائم رہے۔ایسا فیصلہ تو اداروں کی کارکردگی پر سوال ہے۔انہوں نے کہا جب تک ادارے انصاف نہیں دینگے میں سڑکوں پر رہوں گا۔چھوٹے چور جیلوں میں جاتے ہیں بڑے ڈاکوو¿ں کو کوئی نہیں پکڑتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا رائے ونڈ حکومتی انتظامات پرچلتا اور حکومت کا کیمپ آفس ہے اس لئے ہم رائے ونڈ پٹیشن لے کرجا رہے ہیں،بنی گالہ پاکستانی ٹیکس دہندگان سے چلنے والی عمارت نہیں اس لئے وہاں کوئی کیونکر آئے گا؟۔چیئرمین تحریک انصاف نے الطاف حسین کے ملک مخالف بیانات کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الطاف نے پاکستان مخالف بات کی،کوئی پاکستانی ان کے ساتھ نہیں ۔عمران نے کہا کراچی کے عوام اور اردو بولنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں ،انہوں نے بتایا کہ میرے نانا اور والدہ ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔کراچی والوںکو کل کراچی کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،شہر قائد میں جتنے بھی گروپ ہیں سب کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔