خبرنامہ پاکستان

جب شیردھاڑتا ہے تو لکڑ بھگا پہاڑیوں کی طرف بھاگتا ہے، مریم نوازکا ٹویٹ

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب شیر ڈھارتا ہے تو لکڑ بھگا پہاڑیوں کی طرف بھاگ جاتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے لندن پہنچنے اور صحافیوں سے بات کرنے کے بعد سوشل میڈیا ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب شیر دھاڑتا ہے تو لکڑ بھگا پہاڑیوں کی طرف بھاگ جاتا ہے۔ پاناما لیکس کی دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد سے وزیراعظم نواز شریف کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے بھی معاملے پر دو ٹوک موقف اختیار کیا جا رہا ہے۔ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملے کے معاملے کے بعد ’شیر اب بھیڑ‘ بن چکا ہے۔