خبرنامہ پاکستان

جب نیب آزادہوگی تب ہی (ن) لیگی قیادت کی کر پشن بے نقاب ہوگی:چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی)سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوارچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب نیب آزادہوگی تب ہی (ن) لیگی قیادت کی کر پشن بے نقاب ہوگی ‘شفاف احتساب کی صورت میں حکمران اقتدار نہیں جیلوں میں ہوں گے ‘پانامہ لیکس حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہونگیں ‘حکمرانوں نے نیب کے سامنے دیوار چین بنا رکھی ہے اور قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کرپشن ثابت کر نے کے چیلنج کرتے ہیں ‘حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کا پاک افواج پر مکمل اعتماد ہے اور انشاء اللہ ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات ملے گی ‘(ن) لیگی حکومت سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ وہ تحر یک انصاف کے مختلف وفودسے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوارچوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں نے جس دن نیب کو مکمل آزادی کے ساتھ کام کر نے دیا وہ دن ہی حکمرانوں کی کر پشن ثابت ہو نے کا دن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالے اور دہشت گرددں میں صرف نام کا فرق ہے اصل میں دونوں ملک اور عوام دشمن ہیں ان سے ہر صورت چھٹکارا حاصل کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوں گیں اور حکمرانوں کو ہر صورت اس سارے معاملات کا حساب اور جواب دینا ہوگا اور قوم ان سے لوٹی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک کو جس تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے قوم حکمرانوں سے اتنی تنگ آچکی ہے کہ ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے کیونکہ ایسے نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کر نا ممکن نہیں ۔