خبرنامہ پاکستان

جتنی دلچسپی آپ کھانےمیں لیتےہیں تجارت بڑھانے پربھی دیں: وزیراعظم کی وزیرتجارت کوہدایت

فیصل آباد: (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف اپنی حس مزاح کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور اکثر تقریبات میں حاضرین میں سے اہم شخصیات کے ساتھ سب کے سامنے ہی ہلکا پھلکا مذاق کرلیتے ہیں ۔ فیصل آباد میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب وزیر اعظم نواز شریف کوئلے سے چلنے والے پاکستان کے پہلے نجی بجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین اور بالخصوص تارا گروپ کے مرحوم بانی کو بہت زیادہ خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے دوران وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کو ہلکے پھلکے انداز میں پاکستان کی تجارت بڑھانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔ سیاسی عدم استحکام ہمیں لے بیٹھا ،اداروں کو ایک ایک کر کے ٹھیک کر رہے ہیں ،2018لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا : وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف کا وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” جتنی دلچسپی اور توجہ آپ کھانے پر دیتے ہیں اتنی ہی توجہ پاکستان کی تجارت بڑھانے پر بھی دیں“۔ وزیر اعظم کا یہ جملہ سن کر پوری محفل میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ وزیر اعظم نے کہا ” بظاہر تو میں یہ بات مذاق میں کہہ رہا ہوں لیکن میری اس بات کو سنجیدگی سے لیا جائے“۔