خبرنامہ پاکستان

ججز نظربندی کیس:مشرف کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پرویز مشرف کا جعلی میڈیکل پیش کرنے کا انکشاف ، عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی ۔ آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم ۔ ججز نظربندی کیس ، عدالت میں پرویز مشرف کا جعلی میڈیکل پیش کرنے کا انکشاف ۔ سابق صدر نے 6 اپریل کو کراچی میں چیک اپ کرایا ۔ میڈیکل رپورٹ کا متن ، پرویز مشرف مارچ میں دبئی گئے ، اپریل کا میڈیکل کیسے پیش کیا ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام سخت برہم ۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف فالو اپ چیک اپ کے لیے 6 اپریل کو کراچی کے ایک کلینک میں پیش ہوئے ۔ سابق صدر کو دائیں ٹانگ میں شدید تکلیف اور بائیں ٹانگ سن ہونے کی شکایت بهی تهی ۔ سابق صدر کے ڈاکٹر امتیاز ہاشمی نے پرویز مشرف کو امریکہ یا برطانیہ کے ہسپتال سے چیک اپ کی تجویز دی ۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کسی بھی عدالت سے اجازت کے بغیر بیرون ملک کیوں گیا ۔ ڈیڑھ سال سے ملزم اس عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے 20 مئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔