اسلام آباد:(اے پی پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےججز نظر بندی کیس میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سماعت کی۔ پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جوعدالت نے منظورکرتےہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ۔