خبرنامہ پاکستان

ججز کا توہین آمیزکارٹون انٹرنیٹ پراپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی(ملت آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز کا توہین آمیز کارٹون سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاناما لیکس کا فیصلہ سنانے والے ججز کا توہین آمیز کارٹون بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت خرم رشید کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورس نے راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔