خبرنامہ پاکستان

جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے، جہانگیر ترین

جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے، جہانگیر ترین

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے، یہ سلسلہ بڑھا توملک اورآزاد عدلیہ کے لئے بہت خطرناک ہوگا،ہم نے ایک نیا پاکستان کیسے بنانا ہے ،29اپریل کو بتائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں عوام بڑی تعدادمیں شامل ہورہی ہے، کل جج کےگھرپرحملے کی پرزورمذمت کرتاہوں، جج پرحملہ ایک خطرناک عمل کی شروعات لگ رہی ہے،مسلم لیگ ن اس طرح کے حملے پہلےبھی کرتی رہی ہے۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ حملوں کا سلسلہ یہیں پررک جاناچاہیے، سخت اقدامات کیےجائیں مستقبل میں ایسانہ ہو، یہ سلسلہ بڑھاتوملک اورآزادعدلیہ کےلئےبہت خطرناک ہوگا، نااہلی کیس میں نظر ثانی اپیل پراللہ خیر کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ میرےخلاف2014 کی جھوٹی ایف آئی آربنائی گئی تھی، ہم پرسیاسی بنیادوں پرکیس کیا گیا تھا، مجھےخوشی ہےآج ضمانت کنفرم ہوئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 29اپریل کوپی ٹی آئی کا عظیم جلسہ ہونےجارہاہے، جلسےمیں ہم بتائےگےہماری کیاپالیسی ہوگی، ہم نے ایک نیا پاکستان کیسے بنانا ہے ،29اپریل کو بتائیں گے۔ جہانگیرترین نے کہا کہ جو ن لیگ سے نالاں ہیں وہ ہمارے پاس ہی آئیں گے، جنوبی پنجاب کے رہنما بھی پی ٹی آئی شامل ہوں گے، ہمارےمنشور کےتحت جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکافیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نوازشریف کی طرح اپنی جماعت کےپیچھےنہیں چھپا، 70سالوں میں جنوبی پنجاب وہیں باقی سب کہاں چلےگئےہیں، جنوبی پنجاب کے رہنمااسمبلی میں ہے یا نہیں ہماراساتھ دیں۔