خبرنامہ پاکستان

جدہ سے اسلام آباد آنے والی پروازمیں خاتون جاں بحق

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 742 میں خاتون کی موت واقع ہوگئی، خاتون کوجدہ ایئرپورٹ پربھی تکلیف تھی لیکن اس کے باوجود خاتون نے فضائی سفر کو ترجیح دی۔ پرواز میں خاتون کی موت کے بعد مسافروں میں خوف پھیل گیا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے میت کی پہلے منتقلی کے باعث مسافروں کو جہاز پر ہی روک لیا گیا۔