خبرنامہ پاکستان

جدہ میں پاکستانی خاتون کا قائد اعظم کو خراج تحسین

جدہ میں پاکستانی خاتون کا قائد اعظم کو خراج تحسین

جدہ:(ملت آن لائن) پاکستانی خاتون تیراک نے قائد اعظم کو یومِ ولادت کے موقع پر انہیں انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سمندر کی گہرائی میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ جدہ میں پاکستانی خاتون تیراک عظمیٰ طاہر نے یوم ولادت کی مناسبت سے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا۔ جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون عظمیٰ طاہر اپنے دو ساتھیوں سمیت سمندر (بحیرہ احمر) کی 50 فٹ گہرائی میں اتریں اور انہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔خاتون تیراک ایک گھنٹے تک سبز ہلالی پرچم کو ہاتھوں میں تھامے گہرے سمندر میں رہیں اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

…………..

صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔