خبرنامہ پاکستان

جدہ: پاکستانی قونصلیٹ کی نا اہلی

جدہ: (ملت+اے پی پی) جدہ جیل میں قید 3 ہزار قیدیوں میں سے 750 قیدی بری ہو چکے ہیں لیکن پاکستانی قونصلیٹ کے اہلکاروں کی سستی اور نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی قیدی تمام الزامات سے بری ہونے کے باجود جیل سے باہر نہ آ سکے۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ میں ان کی سنوائی ہی نہیں ہوتی۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ جدہ قونصلیٹ سے بات کر کے ان کی رہائی کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس آ سکیں۔