خبرنامہ پاکستان

جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

عمران خان پر تنقید

جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائیاں انجام کی جانب ہیں، جرم ثابت ہونے پر انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے مریم نواز کے مانسہرہ میں خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور مریم نواز ملکی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، اس عمل کا نوٹس لیا جائے، عدالتی کارروائیاں دیکھ کر شریف خاندان کا سانسیں پھول چکا ہے۔
چیف جسٹس عمران خان جیسی زبان بولیں‌ گے تو جواب بھی ملے گا، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ چوروں کو بچانے کے لیے عدلیہ مخالف محاذ کھونے کی ایک ناکام کوشش ہے، شریفوں کا بیانیہ خود (ن) لیگ کے لیے تباہ کن ہے، جماعتیں اپنی صفوں میں کرپٹ کرداروں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ خیال رہے آج نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مانسہرہ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنان سے خطاب کیا جہاں انہوں نے ملک کے مقدس اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کیا۔
ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدلیہ سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ صرف نوازشریف کی مخالفت پر ملا، نااہلی کا فیصلہ سنانے والے سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کو کیوں نکالا، جب سازشوں سے دل نہیں بھرا تو بات خاندان تک پہنچ گئی اور اب ٹرائل کیا جارہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ پہلے وزراتِ عظمیٰ، پھر خاندان اور اب مسلم لیگ ن کی صدارت کے پیچھے ہی پڑ گئے، مگر یہ احمق لوگ نہیں جانتے کہ جتنی سازشیں کریں گے نوازشریف اتنا ہی مضبوط ہو گا۔