اسلام آباد : جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حیثیت سےحلف اٹھالیا ہے ، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی جسٹس اطہر من اللہ سے حلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس میں جسٹس اطہر من اللہ نے بحیثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ حلف اٹھایا ،
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی جسٹس اطہر من اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس انور خان کاسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج چیف جسٹس کے عہدے پر فائض ہوں گے۔
نئے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے، اگر جسٹس اطہر سپریم کورٹ میں پرموٹ نہیں ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
خیال رہے 17 جون 2014 کو جسٹس اطہر من اللہ نے بحیثیت جج ہائی کورٹ حلف اٹھایا تھا۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی کا کل آخری ورکنگ دن ہائی کورٹ میں گزارا، جسٹس انورخان کاسی 5سال 9 ماہ 2دن کےلئےچیف جسٹس رہے۔
25جسٹس انورخان کاسی نئے فروری2013 کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالا جبکہ 4 جنوری 2011 کو بطور جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات ہوئے ، انھوں نے اسلام آبادہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 7سال 10ماہ23روز کا عرضہ گزارا۔