خبرنامہ پاکستان

جسٹس انور ظہیر جمالی آج ریٹائر ہورہے ہیں

جسٹس:(ملت+اے پی پی) انور ظہیر جمالی بطور چیف جسٹس پاکستان آج ریٹائر ہو رہے ہیں، وہ ایک سال ، 3 ماہ تک عہدے پر فائز رہے، اس دوران متعدد اہم مقدمات سپریم کورٹ میں آئے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے بطور24ویں چیف جسٹس پاکستان گزشتہ برس 10ستمبر کو عہدہ سنبھالاتھا، انہوں نے اس دوران عوامی مفاد میں کئی ازخود نوٹس بھی لیے ، پانامہ کیس پر ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے فیصلہ نہ ہوسکا اور اس کی سماعت اب جنوری میں از سر نو ہو گی ۔