خبرنامہ پاکستان

جسٹس انور کاسی کے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس انور کاسی کوئٹہ میں اپنے گھر کی مرمت ہائیکورٹ کے اخراجات پر کروا رہے ہیں۔ انور خان کاسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی دونوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کمیشن میں ریفرنسز دائر ہیں۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 ستمبر 2016ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیف جسٹس انور خان کاسی، اقبال حمید الرحمن کی تقلید کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔ جسٹس شوکت صدیقی بھی اجلاس میں آئے اور کہا کہ غلط روایات نہ ڈالی جائیں، یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سازش ہے۔