خبرنامہ پاکستان

جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا پر اعتراض سمجھ سے باہر ہے: مصدق ملک

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے نیوز لیکس تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض کرنے والوں کو ودھری نثار سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں بطور وزیرداخلہ تحقیقات کا معاملہ انہی کا دائرہ اختیار ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا پر اعتراض سمجھ سے باہر ہے۔ جب ایجنسیوں کے ارکان کمیٹی میں شامل ہیں تو شک کیوں کیا جارہا ہے؟ بتایا جائے ایسے لوگ کہاں سے لائیں جن پر کوئی بھی اعتراض نہ کرے۔