خبرنامہ پاکستان

جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا‘ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ نے حلف لیا‘ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان 5 سے 16 نومبر تک امریکہ کے دورے پر ہیں۔ پیر کو جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا ۔جسٹس (ر) ارشاد قیصر کے پی کے سے الیکشن کمیشن کے رکن ہیں۔ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ نے حلف لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان پانچ سے سولہ نومبر تک امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان امریکی صدارت انتخابات کے مشاہدہ کیلئے گئے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے رکن الیکشن کمیشن بھی چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ ہیں۔