خبرنامہ پاکستان

جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پانامہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پانامہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی‘ پیر کو ہونے والی سماعت بھی جسٹس عظمت سعید شیخ کی موجودگی سے مشروط ہوگی۔ بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پانامہ کیس کی سماعت کی اور جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث پانامہ کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کے روز وزیراعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ جسٹس اصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت بتایا کہ بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کو گزشتہ روز طبعیت ناساز ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جسٹس عظمت سعید شیخ کی شریان میں رکاوٹ تھی جسے دور کردیا گیا ہے ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید شیخ کو تین سے چار دن نگہداشت میں رہنے کا کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی تاہم آئندہ سماعت بھی جسٹس عظمت سعید شیخ کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔