خبرنامہ پاکستان

جسٹس میاں ثاقب نثار چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) جسٹس میاں ثاقب نثار کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن وزارت قانون نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار 31 دسمبر سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر کام شروع کریں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی 30 تاریخ کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔