خبرنامہ پاکستان

جس دن راؤ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے، والدنقیب اللہ

جس دن راؤ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے، والدنقیب اللہ

کراچی:(ملت آن لائن) نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ پورے پاکستان کا بیٹا ہے، راؤانوارکی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے، جس دن راؤ انوار کا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، کیس کی مزیدسماعت پیر تک ملتوی کی گئی ہے، آئی جی سندھ کیس کی تفتیش کررہے ہیں۔
والد نقیب اللہ کا کہنا تھا کہ راؤانوارآج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ہمیں سپریم کورٹ سےانصاف کی امید ہے، نقیب اللہ پورےپاکستان کا بیٹا ہے، ڈیل کی باتیں سراسربے بنیاد ہیں۔ سیف الرحمان محسود نے کہا کہ تمام ادارے راؤ انوار کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی قسمت اچھی ہے جو ابھی تک انھیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ لیکن جس دن انکا مقدر خراب ہوا وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انکا مزید کہنا کہ راؤانوارکی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتےرہیں گے، راؤ انوار نے آج بھی پیش نہ ہوکربزدلی کا ثبوت دیا ، پیر کو سماعت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ یاد رہے نقیب اللہ کے قتل کے بعد انکے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بے گناہ تھا اُسے پولیس نے گرفتار کرکے 14 دن تک لاپتہ رکھا، اگر وہ کسی جرم میں ملوث تھا تو عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا مگر اُسے جعلی مقابلے میں مار دیا گیا‘۔ والد نے آرمی چیف اور وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا پاکستان بیٹے کے لیے گواہی دے رہا ہے، پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔
راؤ انوارسےمتعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائےگی‘ آئی جی سندھ
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ کیس کی سماعت میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت سے راو انوار کی گرفتاری کے لئے مزید مہلت طلب کرلی، جس کے بعد سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک کی مہلت دے دی۔