خبرنامہ پاکستان

جعلی ادویات کیس: ڈی جی ایف آئی اے کو تفتیش کرکے رپورٹ دینے کا حکم

جعلی ادویات کیس: ڈی جی ایف آئی اے کو تفتیش کرکے رپورٹ دینے کا حکم

لاہور:(ملت آن لائن) چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو جعلی ادویات کے معاملے کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی ادویات از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی دوا ساز کمپنی کا مالک گرفتار
آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور راجا رفعت مختار عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آر پی او نے اپنے برادر نسبتی کی حمایت کی جس پر آئی جی پنجاب نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آر پی او بہاولپور پر جعلی ادویات کے معاملے پر اپنے برادر نسبتی کی حمایت کا الزام غلط ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلی ادویات پر تفتیش کرکےرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کےموقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک آدمی بیمار ہے بجائے اسے شفا ہووہ مزید بیمار ہو جاتا ہے، تکلیف دہ بات ہے کہ جعلی ادویات کےمعاملے پر کام نہیں ہوا، ہمارےکہنے پر ایک افسر نے فیکٹری پر چھاپا مارا، نیب نےکل اسےنوٹس جاری کردیا۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لگتا ہے یہ بہت طاقتور لوگ ہیں لیکن جعلی ادویات کے معاملے پر کسی کو اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ معزز چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ججزکا کسی کے ذاتی معاملات سےکوئی تعلق نہیں ہوتا ، اللہ سب کواپنے حقوق کے لیے لڑنے کی جرات دے۔