خبرنامہ پاکستان

جلد سراغ لگائیں گے کہ ترقیاتی فنڈز سے کتنی رقم شریفوں کی جیب میں گئی: عمران

شریف خاندان کے

جلد سراغ لگائیں گے کہ ترقیاتی فنڈز سے کتنی رقم شریفوں کی جیب میں گئی: عمران

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد سراغ لگالیں گے کہ ترقیاتی فنڈز سے کتنی رقم شریفوں کی جیب میں گئی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے ایک بار پھر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو شہبازشریف کا فرنٹ مین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ نیب کی تحویل میں ہیں، ان کے ممکنہ انکشافات کے تصور سے شہبازشریف پرکپکپی طاری ہوتی ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ساڑھے 6 کھرب کے ترقیاتی فنڈز شہبازشریف کی مٹھی میں ہیں، ان کے بارے میں اب تک آنے والی اطلاعات تو ابتدا ہے، ہم جلد سراغ لگالیں گے کہ ان میں سے کتنی رقم شریفوں کی جیبوں میں بھری گئی۔ عمران خان نے مزید کہاکہ شہبازشریف نےعوام کیلئے ڈھنگ کا ایک اسپتال بھی نہیں بنایا، وہ خود اپنے علاج کے لیے باہر جاتے ہیں۔