خبرنامہ پاکستان

جلد نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے، سرفراز بگٹی

جلد نئی سیاسی

جلد نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:(ملت آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ہم خیال گروپ کے اراکین کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ بلوچستان نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ آئندہ چند روز میں ہم خیال گروپ کے اراکین کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے جو روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ حیربیار مری اور براہمداغ کی سوچ ناکام ہوچکی ہے، ہم ایک پر امن اور ترقی یافتہ صوبہ بننے کی طرف گامزن ہیں۔ بلوچستان کے لوگ محب الوطن ہے اسی لیے آج صوبے کے چپے چپے میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔
……………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے..پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نئی دہلی واپس چلے گئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان نے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس نئی دہلی بھیج دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واپس نئی دہلی چلے گئے، انہوں نے اعلی حکام سمیت وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں ہراساں کیے جانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر مشاورت کے لیے پاکستان طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 7 ما رچ کو پہلی بارپاکستانی سفارتی عملے کونئی دہلی میں نامعلوم افرادکی جانب سے ہراساں کیاگیاتھاجس کے بعدیہ سلسلہ زورپکڑگی اور پاک بھارت سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی جس پرسہیل محمود کودفترخارجہ نے مشاورت کیلیے اسلام آباد بلایا تھا۔