خبرنامہ پاکستان

جمائما نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

جمائما

جمائما نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی
لاہور:(ملت آن لائن) گلو کار سلمان احمد کی دعوت پر جمائما نے 2018 میں پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی۔ جمائما کا کہنا تھا یقیناً پاکستان آؤنگی۔گلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ جمائما اور میری اہلیہ میں 20 سال سے اچھی دوست ہے، جمائما کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ جمائما سے کہا کہ میں آپ کا میزبان بننا چاہتا ہوں جس پر جمائما نے کہا کہ میں پاکستان ضرور آؤں گی۔گلوکار سلمان نے مزید کہا کہ جمائما کی وجہ سے سپریم کورٹ میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہوا، کیس میں مدد کرنے پر میں نے جمائما کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا جمائما کا دل پاکستانی ہے، انہوں نے پاکستان چھوڑ کر بھی ملک کا خیال رکھا، جمائما نے طلاق کے بعد بھی سب دوستوں سے دوستی رکھی۔عمران خان نا اہلی کیس میں جمائما نے رقم منتقلی کی 15 سال پرانی تمام رسیدیں کپتان کے حوالے کیں۔ عمران کی سابق اہلیہ جمائما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 15 سال پرانے تمام دستاویز مل گئے، خود کو عدالت میں بے گناہ ثابت کریں، اب جائیں اور اصل چوروں کو پکڑیں۔

جمائما سے کہا کہ میں آپ کا میزبان بننا چاہتا ہوں جس پر جمائما نے کہا کہ میں پاکستان ضرور آؤں گی۔گلوکار سلمان نے مزید کہا کہ جمائما کی وجہ سے سپریم کورٹ میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہوا، کیس میں مدد کرنے پر میں نے جمائما کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا جمائما کا دل پاکستانی ہے، انہوں نے پاکستان چھوڑ کر بھی ملک کا خیال رکھا، جمائما نے طلاق کے بعد بھی سب دوستوں سے دوستی رکھی۔عمران خان نا اہلی کیس میں جمائما نے رقم منتقلی کی 15 سال پرانی تمام رسیدیں کپتان کے حوالے کیں۔