خبرنامہ پاکستان

جماعت اسلامی نےکی کس کے کیخلاف درخواست دائر، جانیے

جماعت اسلامی نےکی کس کے کیخلاف درخواست دائر، جانیے
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک ملٹی ائر ٹیرف اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کے نرخ میں اضافے کے لیے رجوع کیا ہے۔ کے الیکٹرک کا اس سال ظاہر کردہ منافع 32 ارب روپے ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جبکہ کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی وفاق بھی دے رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔